پیر , 28 مئی 2018

ایل جی جی 7 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف جنوبی کورین کمپنی ایل جی کے اسمارٹ فونز کے لیے 2018 ایک حیران کن سال ثابت ہونے والا ہے کیونکہ پہلے تو اس نے ہر سال کی طرح اس بار فلیگ شپ فون متعارف نہیں کرایا۔ایل جی جی 7 (ممکنہ نام) اب جون میں پیش کیے جانے امکان ہے اور اب اس کی پہلی جھلک لیک ہوگئی ہے۔آن لیک اینڈ مسٹر فون نامی یوٹیوب اکاﺅنٹ پر ممکنہ ایل جی جی 7 کی ویڈیو لیک کی گئی ہے۔اور اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ 2018 میں ایل جی کا فلیگ شپ فون اپنے ڈیزائن سے صارفین کو دنگ کرنے والا ہے۔

پہلے سے بہت کم بیزل، ڈوئل کیمرہ اور آئی فون ایکس جیسا نوچ اس فون کا حصہ نظر آتے ہیں، تاہم جی سکس کی طرح گلاس بیک اور میٹل فریم بھی اس کا حصہ ہے۔اسی طرح ریگولر پاور بٹن دیگر ڈیوائسز کی طرح بیک کی بجائے سائیڈ پر دیا گیا ہے۔دوسری جانب والیوم کنٹرول کے ساتھ ایک اضافی بٹن بھی نظر آرہا ہے جو کہ کیمرہ یا وائس اسسٹنٹ کے لیے ہوسکتا ہے، تاہم یقین سے کچھ کہنا ابھی مشکل ہے۔اور ہاں ایل جی نے اس بار بھی ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا ہے اور یہ جنوبی کورین کمپنی اپنے آڈیو فیچرز کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ گلیکسی ایس 9 کی طرح اسٹیریو ساﺅنڈ کے لیے ائیر پیس دیا گیا ہے یا مونو اسپیکر۔

یہ بھی دیکھیں

گلیکسی نوٹ 9 جولائی میں متعارف کرائے جانے کا امکان

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے رواں سال کے دوسرے فلیگ شپ فون ...