جمعہ , 14 دسمبر 2018

یمنی فوج کا ریاض میں سعودی وزارت دفاع کے مرکز پر میزائل حملہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی سرکاری فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کے مرکز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے ریاض میں سعودی وزارت دفاع کے مرکز پر برکان 2 نامی میزائل داغے ہیں۔المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر متعدد میزائل حملے کئے جس کی وجہ سے سعودی حکام پر لرزہ طاری ہوگئی ہے۔

جیزان میں ملک عبداللہ کے صنعتی علاقوں پر بھی متعدد میزائل فائر کئے گئے ہیں، یمنی فوج نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یمن کے خلاف جارحیت جاری رہی تو سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ریاض سمیت مختلف شہروں پر مزیدہوش ربا میزائل حملے کئے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

جنرل اسمبلی میں پاکستانی قرار داد اتفاق رائے سے منظور

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تعاون کو ...