جمعہ , 20 جولائی 2018

سٹیڈیم سے باہر جانے والے چھکے پر 2 رنز اضافی دینے چاہیے: ایم ایس دھونی

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل کے گیارویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ میں جارح مزاج بلے باز آندرے رسل نے ایک ایسا چھکا رسید کیا کہ گیند اسٹیڈیم کے باہر چلی گئی ۔میچ کے بعد چنائی سپر کنگزکے کپتان دھونی نے ازرائے مذاق چھکے پر اسٹیڈیم سے باہر جانے والی گیند پر 2 اضافی رنز دینے کی تجویز دے دی۔دھونی نے ازرائے مذاق چھکے پر اسٹیڈیم سے باہر جانے والی گیند پر 2 اضافی رنز دینے کی تجویز دے دی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے چھکوں پر گیند اسٹیڈیم سے باہر جا رہی ہے۔ میرا آئی پی ایل سے مطالبہ ہے کہ ایسے ہر چھکے پر 2 رنز اضافی دیے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

جوکووچ ومبلڈن اوپن کے نئے چیمپیئن، اینڈرسن ناکام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن کے فائنل میں ...