ہفتہ , 21 اپریل 2018

شام پر فضائی حملے آج رات سے شروع کیئے جانے کا امکان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ شام پر فضائی حملے آج رات سے شروع کیے جاسکتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے آج کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کاکہنا ہے شام پر حملے کے علاوہ اور بھی آپشن ہیں۔ ابھی شام پر حملے کےلیے حتمی فیصلہ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کا کہنا ہے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنارہے ہیں۔ آج برطانوی کابینہ کے اجلاس میں جس میں شام پر حملےکی منظوری لینے کا امکان ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق آبدوزوں کو شام کو نشانےپر رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میزائل حملے کی دھمکی پر وائٹ ہاوس نے واضح کیا ہےکہ صدر نے اپنے ٹوئٹ میں صرف ایک آپشن کا ذکر کیا، آپشن اور بھی بہت ہیں، لیکن ابھی شام پر حملے کےلیے حتمی فیصلہ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے صدر ٹرمپ روس اورشام کو کیمیائی حملے کا ذمے دار سمجھتے ہیں، امریکا اور برطانیہ کی دھمکیوں پر روس اور ایران نے شام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سید حسن نصر اللہ آج قوم سے خطاب کریں گے

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے بے باک، نڈر ،غیور اور بہادر سربراہ سید حسن ...