اتوار , 23 ستمبر 2018

امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے نام پیغام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے نام نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کے سلسلے میں قطر کے ساتھ خصومت ختم کردینی چاہیے۔امریکی صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ پر زوردیا ہے کہ وہ قطر کے ساتھ عداوت کو ختم کریں اور ایران کے خلاف تمام عرب ممالک کو متحد کرنے کی کوشش کریں۔ قطر کے ساتھ خصومت ختم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ کےجواب کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان خصومت کا اصلی سبب بھی امریکی صدر ہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ...