ہفتہ , 15 دسمبر 2018

ایرانی صدر کی آذربائیجان کے صدر کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الہام علی‌ اف کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جڑیں دونوں ملکوں کے عوام کے دینی، ثقافتی اور تاریخی مشترکات میں ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ الہام علی‌ اف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک کے عوام حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں اور وہ ملک کی پیشرفت اور ترقی میں الہام علی‌ اف کے کردار اور پالیسی سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے موجودہ صدر الہام علی‌ اف نے صدارتی انتخابات کے آٹھویں دور میں 86 فیصد ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور ایک بار پھر آذربائیجان کے صدر منتخب ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

شام : امریکہ نے مزید دو غیر قانونی فوجی اڈے قائم کر لئے

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے شمالی شام میں مزید دو غیر قانونی فوجی اڈے قائم کر ...