ہفتہ , 21 اپریل 2018

چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی موبائل کمپنی ون پلس ایسا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں آئی فون کو شکست دے سکتا ہے۔موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں اپیل کے آئی فونز میں نت نئے فیچرز اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی خاصی بڑی تعداد موجود ہے۔چینی موبائل کمپنی ون پلس کی جانب سے گذشتہ برس پہلا اسمارٹ فون ون پلس فائیو ٹی متعارف،

کروایا گیا جس نے صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا اور کمپنی نے شاندار کاروبار بھی کیا تھا۔چینی کمپنی نے ایپل کے متوقع ماڈل آئی فون ایکس کے مقابلے میں ون پلس 6 اسمارٹ فون تیار کرنا شروع کردیا جس میں نہ صرف جدید فیچرز ہوں گے بلکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ مارکیٹ میں آئی فون کی جگہ حاصل کرلے گا۔کمپنی کی جانب سے نئے ماڈل ون پلس 6 کی نئی تصاویر اور ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جس کے ساتھ موبائل کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ون پلس 6 کی ایل سی ڈی 6.15 انچ کے قریب ہے جبکہ،

اس میں سم کارڈ لگانے کے ساتھ بائیں ہاتھ سے استعمال کرنے کا خصوصی فیچر بھی شامل کیا گیا۔ (نئے فیچر کے بارے میں کمپنی کی جانب سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں)۔ون پلس کے چیف ایگزیکٹو پیٹی لاؤ نے جنوری میں نئے ماڈل کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فون کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے اپریل سے جون کے ماہ میں پیش کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت ممکنہ طور پر 749 ڈالر ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے نئے سیٹ کی قیمت اتنی زیادہ اس لیے رکھی گئی کہ اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنے کی جگہ ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

ہیروں سے لدی چٹان گمشدہ سیارے سے آئی تھی

برسلز (مانیترنگ ڈیسک) یک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ 2008 میں زمین کی فضا ...