منگل , 25 ستمبر 2018

ایران شامی حکومت اور عوام کیساتھ ہےجارحیت کا ارتکاب کرنیواں کو وحشیانہ اقدام کا کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا: میجر جنرل محمد باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)  ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو دہشت گردوں کی شکست سے ان ملکوں کی مایوسی اور جھنجھلاہٹ کا نتیجہ قراردیدیا۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے شام کے وزیردفاع علی ایوب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کو نہ صرف ان کے غیر قانونی اور وحشیانہ اقدام کا کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ شام کی حکومت اورعوام ملکی اورغیر ملکی دشمنوں کے مقابلے میں اور زیادہ

متحد اور مضبوط ہوں گے ۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ایران، شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا ۔ ایران ٹی وی کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے سے عرب اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ وحشی اور جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں استقامتی محاذ اور زیادہ مضبوط ہوگا ۔

یہ بھی دیکھیں

مصر میں شیعہ مسلمانوں کو یوم عاشور منانے نہیں دیا گیا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 5 سالوں سے مصر میں شیعہ مسلمانوں کو یوم عاشور منانےنہیں ...