اتوار , 24 مارچ 2019

حالیہ امریکی حملہ شامی قوم میں مزاحمت کی روح کو مزید تقویت دینے کا سبب، سپاہ پاسداران ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) بیان کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست، دہشتگردوں اور ان کےعلاقائی حامیوں کے خلاف شامی حکومت، فوج اور قوم کی سات سالہ مزاحمت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ شامی عوام مکمل کامیابی تک ا پنی جد وجہد کو جاری رکھیں گے.سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض اسلامی ممالک شام پر امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے حملے کے سامنے خاموش بیٹھے ہیں ہیں اور کچھ ممالک نے بھی امریکہ کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے.اس بیان نے کہا کہ یہ ممالک جان لیں کہ شامی قوم کے پاس ان کی کوئی جگہ نہیں ہے.یاد رہے کہ امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کی مدد سے شام پر حملہ کر دیا. میزائل حملوں کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی جانب سے نام نہاد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو جواز بنایا.

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے باہمی تعاون کے خلاف سوشل میڈیا مہم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں سماجی کارکنوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ...