جمعہ , 20 جولائی 2018

عراق میں شیطانی اتحادیوں کے خلاف زبردست مظاہرے، امریکی پرچم نذرآتش

بغدد (مانیٹرنگ ڈیسک) السومریہ نیوز کے مطابق عراق بھرکے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے اسلامی ملک شام پر امریکی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیطانی قوتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔بغداد میں سب سے بڑا اجتماع (التحریر )اسکوائر پر موجود تھا اور شام پر امریکی حملے نامنظور کے نعرہ لگارہے تھے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔مقتدی الصدر کے ہزاروں حامیوں نے بغداد میں شام پر امریکی حملے کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا اس قسم کے حملوں کی بھرپور مذمت کرے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی میں 2 سال سے جاری ایمرجنسی کا خاتمہ

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کی انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں ایک ...