ہفتہ , 21 اپریل 2018

وزیر اعظم اور آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف 24 ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گے جو سعودی عرب کے ساحلی حصے ظہران میں جاری ہے جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستےبھی حصہ لے رہے ہیں۔سعودی دورے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر بھی شامل ہیں جو سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گےعلاوہ ازیں اس دورے میں ہی دونوں سربراہاں کی,

عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچے تھے جہاں انہوں نے عمانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات پر تفیصلی تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔خیال رہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے کہ محض دو دن قبل اسلامی ملک شام پر امریکا اس کے اتحادیوں نے متعدد میزائل داغے تھے جس کی آل سعود نے بھی کھل کرحمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

قدس کے دفاع کےحوالے سے عرب لیگ کے وعدے فریب ہیں:فلسطینی محقق

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک فلسطینی محقق نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ...