ہفتہ , 23 جون 2018

جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پرفائرنگ، مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی تفتیش شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش کے لئے پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات شروع کردیں، جے آئی ٹی جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تفتیش کررہی ہے۔جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر,

اینڈ فنانس محمد طاہر ہیں، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، آئی بی، ایم آئی اور فرانزک لیب کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں شمولیت پرسوال اٹھ رہے ہیں، ذرائع کے مطابق چوہدری سلطان شہباز شریف کے قریبی ساتھی ہیں۔دوسری جانب واقعے کا مقدمہ لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں اقدام قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس,

اعجازالاحسن کے ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ میںرہائش گاہ کے مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ صبح کے وقت فائر کی گئی گولی باورچی خانے کی کھڑکی پر لگی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

گلگت بلتستان آرڈر 2018 معطل، شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت نوٹس جاری

ابلاغ (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ نے گزشتہ روز گلگت بلتستان آرڈر 2018 ...