ہفتہ , 21 اپریل 2018

اسلام آباد، لاہورسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، ننکانہ صاحب، سکھیکی، پنڈی بھٹیاں، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے موسم سہانا کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3روزتک بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان وسطی,

اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق‘ 12افراد زخمی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ 7,

اپریل کو ملک میں بارشوں کا باعث بننے والی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوجائے گا جس کے بعد آئندہ ہفتے بارشیں ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو بچھڑے80 برس بیت گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انسانی روح کو بیدار کرنے والے شاعر، اصول و ضوابط کی ...