ہفتہ , 22 ستمبر 2018

اسلام آباد ائیرپورٹ: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ناکافی انتظامات نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا، اے ایس ایف بیس کیمپ کی عمارت تاحال مکمل نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ناکافی انتظامات سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح کھٹائی میں پڑ گیا، اے ایس ایف بیس کیمپ کی عمارت تاحال نامکمل ہے اب تک صرف دو بلاک تیار کیے جا سکے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اے ایس ایف بلاک کا اسٹرکچر تیار کرکے مطمئن ہو گئی، لیڈیز ہاسٹل، یوایس بلاک،

میس،یوٹیلیٹی بلاک ، ایڈمن بلاک، کوٹ میگزین بھی مکمل نہ ہو سکا۔ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے ڈھائی ہزار کی بجائے صرف گیارہ سو ایس ایف اہلکار ہی پہنچ پائے، نیو ائیرپورٹ پر نہ پینے کا پانی اور نہ ہی سوئی گیس اور بجلی موجود ہے، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرٹھیکیدار جنریٹر کا استعمال کر کے بجلی چلانے لگا۔اے ایس ایف بیس کیمپ تک پہنچنے کیلئے تاحال گلیاں بھی پختہ نہ کی جا سکیں، ناکافی اقدامات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیداران کی سرزنش بھی کی۔

نیو ائرپورٹ کے اندر جا بجا گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، کیفے ٹیریا کی سہولت بھی میسر نہیں، ڈومیسٹک ڈیپارچر کی متعدد جگہوں پر کام باقی ہے۔اس کے علاوہ مسافروں کی آمد کے راستوں پر بھی تاحال کوئی صفائی نہیں ہوئی وزیر اعظم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کوئی غلط کام نہیں کیا،ضمیر مطمئن ہے، نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ ...