منگل , 24 اپریل 2018

شاہد خاقان عباسی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔اطلاعات کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات مشترکہ فوجی مشق ” گلف شیلڈ 1 کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہوئی۔اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ فوجی مشق “گلف شیلڈ -ون” کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اورپاکستان کے سفیر حشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردینا ناقابل قبول ہے:ڈپٹی کوآرڈینیٹر مسلح افواج ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے پاکستانی بحریہ کے ...