منگل , 24 اپریل 2018

شام کو ایس- 300 میزائل سسٹم سے مسلح کرنا اسرائیل کی سرخ لکیر

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) صہیونی ریاست نے 24 گھنٹے قبل ماسکو کو یہ پیغام ارسال کر دیا ہے کہ شام کو ایس 300 میزائل سسٹم سے لیس کرنا ہماری سرخ لکیر سے عبور ہے۔یہ ایسے حال میں ہے کہ روس نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد شام کو جدید میزائل سسٹم سے مسلح کرے گا۔صہیونی جریدے ‘جروزالم پوسٹ’ نے اتوار کو شائع کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر شام کو روس نے ایس 300 میزائل سسٹم سے مسلح کر دیا تو اسرائیلی فضائی برتری خطرے میں پڑ جائے گی۔اس جریدے نے مزید لکھا ہے کہ شام کو ایس 300 سسٹم سے لیس کرنے کی صورت میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی سرنگونی یقینی ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب کا یمن پر ایک اور وحشیانہ حملہ / 18 افراد شہید

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے صوبہ حجہ میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی عرب کے ...