پیر , 22 اکتوبر 2018

جنوبی افغانستان میں غیرملکی افواج کا حملہ; 8عام شہری جاں بحق


کابل (مانیٹرنگ  ڈیسک) مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان اور غیرملکی افواج کے مسلح اہلکاروں نے«نهرسراج» نامی شہر میں چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔دوسری طرف افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 24 مسلح افراد مارے گئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان اور غیرملکی اہلکاروں کے حملے میں مارے جانے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے مشرقی اور مغربی افغانستان میں غیرملکی افواج کے حملوں میں درجنوں افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سپر پاور بننے کا امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا ...