منگل , 24 اپریل 2018

سندھ: وقت پر کھانا تیار نہ کرنے پر بیوی قتل

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوری جتوئی کو ان کے شوہر یار محمد جتوئی نے گاؤں بُدھو خان جتوئی میں قتل کیا۔ملزم نے بعد ازاں پولیس کو گرفتاری دے دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ہیڈ محرر مشتاق علی نے میڈیا کو بتایا کہ ‘رات کا کھانا وقت پر تیار نہ کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔’ملزم یار محمد جتوئی کے خلاف مقتولہ کے بھائی صاحب ڈینو کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کئی خواتین کو گھروں میں معمولی تنازعات پر بھی قتل کیا جاچکا ہے۔2016میں ایک شخص کو اپنی بیٹی کو ‘گول روٹی’ نہ بنانے پر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔اسی سال بدین میں چائے بنانے میں زیادہ وقت لینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔سندھ کے محکمہ ترقی نسواں کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے آخر تک صوبے میں خواتین پر مختلف طرح کے تشدد کے ایک ہزار 643 واقعات پیش آئے۔

یہ بھی دیکھیں

مودی حکومت کبھی مسئلہ کشمیر حل نہیں کرے گی، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر ...