ہفتہ , 21 جولائی 2018

نائیجیریا میں لاسا بخار سے 101 افراد ہلاک

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا میں ایک بار پھرلاسا بخار سے 101 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈز کے مطابق اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔فروری میں نائیجیریا میں اسی بخار نے 314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ، جیل ذرائع

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ...