پیر , 28 مئی 2018

مبارک ہو! سعود یہ میں سینما گھر کھل گیا

(تسنیم خیالی)
بالآخر 3دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد سعودی عرب میں سینما گھر کھل گیا ہے اور آہستہ آہستہ مزید کھلیں گے اور بیچاری سعودی عوام محظوظ ہوگی، کسی بھی ملک میں سینما گھروں کا ہونا عیب نہیں کیونکہ یہ تفریح کا ذریعہ ہونے کے ساتھ تعلیمی کردار بھی ادا کرتاہے، مثال طور پر ایران میں سینما گھر موجود ہیں ،ایرانی فلمیں بھی بناتے ہیں جو کہ بہترین قسم کی فلمیں ہونے کے ساتھ ساتھ بے ہودگی، فحاشی اور بےحیائی سے پاک ہوتی ،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فلم بنانا یا دیکھنا کوئی گناہ نہیں اگر اسلام اور اس کے احکامات کے مخالف نہیں۔

البتہ سعودی عرب میں سینما گھروں کا افتتاح بہت عجیب اس لئےلگتا ہے کیونکہ دہائیوں سے وہابیت کے مفتی حضرات سینما گھروں کو حرام قرار دیتے آرہے ہیں اور فلم دیکھنے کو ’’گناہ کبیرہ‘‘ تصور کرتے پھرتے تھے، اب اچانک سے وہابیت کے علماء نے سعودی عرب میں سینما گھروں کے کھلنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کسی کی جرأت نہیں ہوئی کہ وہ اس اقدام کی مذمت کرے، مجھے سعودی عرب میں سینما گھروں کے کھلنے پر کوئی اعتراض نہیں اگر اعتراض ہے تو سعودی عرب میں وہابی علماء دین پر جو دہائیوں سے اسکی حرمت کرتے آرہے تھےافسوس ہوتا ہے کہ اس قسم کے فتوے پر بعد میں ناتو سعودی علمائے دین اور نا ہی عوام الناس عمل کرتے ہیں گویا فتوےکی کوئی حرمت یا اہمیت نہیں ، وہابیت کے علماء جلد باز ی میں دیے گئے اور عجیب وغریب فتوؤں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان فتوؤں میں ہمیشہ کوئی نا کوئی خلل ہوتا ہے جس بناء کچھ عرصے بعد یہ یا تو فتوے والے معاملےمیں خاموش ہو جاتے ہیں یا پھر اپنے ہی دیے گئے فتوے منسوخ کردیتے ہیں ۔

وہابی علماء سے گزارش ہے کہ وہ فتوے دینا کم کریں اور کسی بھی معاملے پر فتویٰ جاری کرنے سے قبل اچھی طرح سوچیں اور سمجھیں تاکہ بعد میں انہیں شرمندہ کردینے والی صورت حال دو چار نہ ہونا پڑے جہاں وہ اپنے ہی فتوے کے مخالف بن جائیں ،سعودی عرب کا ایک اہم مسئلہ اور سب سے سنگین وہاں کے مفتی حضرات اور ان کے عجیب وغریب فتوے ہیں جوکہ سعودیوں کےلئےعرصے دراز سے وبال جان بن چکے ہیں ویسے بھی اگر یہ فتوے درست ہوتے تو سعودی علماء کبھی بھی اپنے ان فتوؤں کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل نہ کرتے اور اپنی کہی بات پر قائم رہتے ۔

یہ بھی دیکھیں

مائیک پمپیو نے بن سلمان کو اسکی اوقات دکھادی

(تسنیم خیالی) امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس کے اتحادی اور دشمن ممالک دونوں ہی ...