اتوار , 19 اگست 2018

امریکہ نے سعودیہ کے پیٹروڈالرز کی لالچ میں شام پر جارحیت کی:رکن قومی سلامتی کمیٹی عراق

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی قومی سلامتی کمیٹی کےسینئر رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پیٹروڈالرز کی لالچ شام پر امریکی جارحیت کی بنیادی وجہ ہے۔ ایک بیان میں ’’شہروز برزکر‘‘نےکہاکہ سعودی عرب کی پیٹروڈالرز شام پر امریکی جارحیت کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے سعودی عرب سے اربوں ڈالر وصولنے اورغاصب صیہونی حکومت کے مفادات کے تحٖفظ کیلئے شام پر جارحیت کی ۔انہوں نے کہاکہ شام پر امریکہ کی اس جارحیت کے بعد دنیا بھر کی حریت پسند عوام نے جس ردعمل کا اظہار کیا ہے اسے امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاقے کی رجعتی حکومتوں کو اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ امریکہ نے شام کے خلاف جو پالیسی اپنائی ہے وہ بھی کل امریکہ کی اسی طرح کی پالیسی کا شکار بنیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی قوم کا اجماع’صدی کی ڈیل‘ کے خلاف حفاظتی ڈھال ہے:خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد ...