پیر , 28 مئی 2018

سعودی عرب کی چیک پوسٹ پر حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور زخمی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ عسیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب المجاردہ اور بارق کو ملانے والی ہائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ: امیر فرزاد اسماعیلی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتم الانبیاء ايئر ڈیفنس ہیڈکوارٹرکے سربراہ امیر فرزاد اسماعیلی نے صحافیوں سے گفتگو میں ...