بدھ , 15 اگست 2018

سپریم کورٹ میں اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت 25 اپریل سے کرے گا۔

سپریم کورٹ نے نیب، اٹارنی جنرل، اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اور تمام بینکوں سمیت وزارت قانون کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں اربوں روپے قرضہ معافی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تجارتی و کاروباری حب کراچی میں امن کی بحالی کے باوجود ...