پیر , 28 مئی 2018

اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہیومینیٹرین کوآرڈینیٹر جیمی میک گولڈرک نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی ملکیتی عمارتوں کو منہدم کرنے کے منصوبے اور مغربی کنارے میں فلسطینی بدوی قبائل کی منتقلی کے منصوبے ختم کریں۔ایک بیان میں جیمی میک گولڈرک نے کہا کہ مغربی کنارے کے علاقے خان الاحمر میں موجود صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور انہیں اس صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی مضافاتی علاقوں خان الاحمر ابوالحیلو کے دورے کے بعد جاری بیان میں انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل عالمی برادری کی طرف سے عائد قانونی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور ایک قابض قوت کی حیثیت سے فلسطینیوں کی عمارت منہدم کرنے سے پرہیز کرے اور فلسطینی بدوی قبائل کو دیگر مقامات پر منتقل نہ کرے۔

جیمی میک گولڈرک نے کہا کہ اس علاقے میں کل 181افراد مقیم ہیں جن میں سے 53 فیصد بچے ہیں اور ان میں 95 فیصد اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کے پاس مہاجرین کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہیں۔ اسرائیلی حکام نے اس علاقے میں زور زبردستی کا ماحول پیدا کر رکھا ہے اور اس ماحول میں ان فلسطینی باشندوں کو ان کے علاقے سے نکال باہر کرنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک):ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان ...