بدھ , 15 اگست 2018

شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے: روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کی اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے اب شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام پرامریکی اتحادی حملوں کے بعد یہ اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے کہ روس شام کو S-300 اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو حکومت نے امریکہ سے پہلے ہی کہا تھا کہ شام میں اس کی کون سی کارروائی ریڈ لائن ہو گی اور امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے بظاہر اس کارروائی کے دوران اسے عبور نہیں کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روسی اور امریکی صدور شامی تنازعے میں کسی براہ راست مسلح تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کے بغیر شام پر حملہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے اور دنیا جانتی ہے کہ جتنے بھی دہشت گرد گروہ ہیں انھیں امریکہ اور اس کے بعض عرب اتحادیوں نے تشکیل دیا ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے پہلے ملکی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال جون میں چین کی سرزمین سے بھیجے جانے والے پاکستان ...