پیر , 22 اکتوبر 2018

تعلقات میں کشیدگی کے باعث امارات نے صومالیہ میں واقع شیخ زاید ہسپتال بند کردیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)امارات اور صومالیہ کے درمیان کچھ عرصے سے جاری کشیدگی کے باعث امارات نے صومالیہ میں واقع شیخ زاید ہسپتال بند کردیا ہے اور ہسپتال کی تمام مشینری اماراتی سفارت منتقل کردی ہے۔یاد رہے کہ شیخ زاید ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریض علاج و معالجہ کی غرض سے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ امارات اور صومالیہ کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے امارات کی صومالیہ میں واقع غیر تسلیم کردہ صومالی لینڈ نامی ریاست کے ساتھ تعلقات اور تعاون ہے جو کہ صومالیہ کی مرکزی حکومت کو کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ،صومالی حکومت کے نزدیک امارات نے صومالیہ اور صومالی عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور انہیں لاتلافی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں واضح کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافی قتل کیس میں خود کو بچانے کی سعودی ...