پیر , 28 مئی 2018

فلسطینی نوجوانوں کا انوکھے ہتھیاروں کے ذریعے اسرائیلی فورسز کا مقابلہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے جوانوں نے اسرائیلی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک انوکھا ہتھیار استعمال کرنا شروع کردیا ہے،ذرائع کے مطابق غزہ کے نوجوان پتنگوں کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ فلسطینی نوجوان پتنگوں کے ساتھ آتش گیر مواد باندھ کر اسرائیلیوں کی طرف اڑا رہے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیلی فوجیوں کے ارد گرد علاقوں میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے یہ آتشیں پتنگیں اسرائیلی فوجیوں کیلئے بڑی پریشانی بن چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن اور عمان میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ’مکونو‘ سعودی عرب ...