اتوار , 20 جنوری 2019

برطانیہ میں ایڈز پھیلانے والے نائی کو عمر قید کی سزا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی ایک عدالت نے ایڈز کے موذی مرض کو پھیلانے کے جرم میں ایک نائی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے،واقعہ کے مطابق 27 سالہ ڈیریل راؤ پیشہ کے لحاظ سے نائی ہے جو کچھ وقت قبل ایڈز کے موذی مرض میںمبتلا ہوگئے تھے۔

جس کے بعد انہوں نے جان بوجھ کر دیگر افراد کو مرض منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا،اس ضمن میں راؤ نے 5 ہم جنس پرستوں کو بدفعلی کے ذریعے مرض منتقل کیا ،جبکہ دیگر 5 افراد بال بال بچنے میں کامیاب ہوئے۔

بدفعلی کے بعد راؤ متاثرہ افراد کو smsکے ذریعے بتاتے تھے کہ وہ ایڈز کلب میں شامل ہوگئے ہیں اس مقدمے میں برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد راؤ کو کم از کم بارہ سال قید ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

آسٹریلیا ، مسلمانوں سے نفرت کے واقعات میں اضافہ

ملبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون ...