اتوار , 20 جنوری 2019

حنوط شدہ اونٹنی عرب ممالک میں سب سے مہنگی ترین قرار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں سب قیمتی خزانہ اگر کسی جانور کو سمجھا جاتاہے تو اونٹ کو تمام جانوروں میں فوقیت حاصل ہے ،اونٹ عرب قبائلی زندگی کا لازمی حصہ ہے ۔ زندہ اونٹ کی قیمت تو لاکھوں ریال ہوتی ہے مگر اب خبر یہ آئی ہے کہ ’’خزامہ‘‘نامی حنوط شدہ اونٹنی سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں سب سے مہنگی اونٹنی بن گئی۔اس کی قیمت 80لاکھ ڈالرتک پہنچ گئی۔سوشل میڈیا پر اس کا وڈیو کلپ وائرل ہوچکا ہے ۔خزامہ اونٹنی کو ایک مکان کے کمرے میں کھڑا ہوا دکھایا گیا ہے ، یہ مکمل حنوط شدہ ہے۔سعودی شعراء نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹس پر اس کی شا ن میں قصیدے بھی جاری کردیئے۔یہ اپنی پیدائش کے 2ماہ کے اندر اندر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔ یہ اب تک منظر عام پر آنیوالی حسین ترین اونٹنی مانی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا میں کتنے فیصد افراد موبائل کی جگہ والٹ کھو جانے کو بہتر سمجھتے ہیں؟

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوبل کنسلٹینسی نامی ادارے کے ایک حالیہ سروے کے مطابق دنیا کے 41 ...