پیر , 28 مئی 2018

سعودی عرب کے شاہی محل پر محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایک سیاسی اہلکار غانم الدوسری نے ریاض میں سعودی عرب کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل پرسابق ولیعہد محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔غانم الدوسری نے کہا کہ سعودی عرب کے برطرف شدہ ولیعہد محمد بن نایف کے حامیوں نے شاہی محل پر فائرنگ کی اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر مزید کارروائی کرسکتے ہیں۔

غانم الدوسری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس اہم واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ اس نے کہا کہ محمد بن سلمان امریکہ کے تمام مطالبات کو تسلیم کرکے اپنے اقتدار کو مضـوط بنانا چاہتا ہے لیکن اسے اندرونی سطح پر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ: امیر فرزاد اسماعیلی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتم الانبیاء ايئر ڈیفنس ہیڈکوارٹرکے سربراہ امیر فرزاد اسماعیلی نے صحافیوں سے گفتگو میں ...