پیر , 22 اکتوبر 2018

شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا ، جرمن میڈیا کا دعویٰ

دوما(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے دہشت گردوں نے خود منصوبہ بنایا اور شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔ایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا یہ سب دہشت گردوں کا ڈراما تھا۔

انہوں نے دوما میں اپنی ایک کمانڈ پوسٹ پر کلورین گیس سے بھرے کنستر لا کر رکھے تھے اور پھر انہوں نے انتظار کیا کہ جب شامی فوج اس جگہ پر بمباری کرتی ہے اور جب شامی فوج نےدہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی تو کلورین سے بھرے کنستر پھٹنے سے علاقے میں گیس پھیلی اور درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں بُری طرح متاثر ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں واضح کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافی قتل کیس میں خود کو بچانے کی سعودی ...