اتوار , 19 اگست 2018

فلسطینی مقاومت کی بشارالاسد کو حمایت کے اعلان سے صیہونی حکومت وحشت زدہ ہے:عرب روزنامہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مشہور عرب روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی تحریک مقاومت حماس کی طرف سے شام پر امریکی حملوں کی مذمت اورصدربشارالاسد کی حمایت جاری رکھنے کے اعلان سے صیہونی حکومت وحشت زدہ ہے۔

روزنامہ رائے الیوم نے اپنے ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا کہ فلسطینی تحریک مقاومت حماس کی طرف سے شام پر امریکی حملوں کی مذمت اورصدربشارالاسد کی حمایت کی جاری رکھنےکے اعلان سے صیہونی حکومت وحشت زدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی مقاومت کی طرف سے دمشق حکومت کی بھرپور حمایت کے اعلان سے صیہونی حکام میں جو خوف طاری ہوچکی ہے وہ ان کے بیانات سے پوری طرح دیکھا جاسکتا ہے۔

دریں اثنا صیہونی صحافی شمریت میر نے اپنے مضمون میں لکھاکہ مختلف فلسطینی گروہوں کے درمیان اختلافات موجود ہونے کے باوجود انہوں نے امریکہ کی قیادت میں شام پر جارحیت کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کی تمام پارٹیوں نے شام پر امریکہ ،برطانیہ اورفرانس کے حملوں کی مذمت کی جبکہ قطر اور سعودی عرب ان حملوں کی حمایت میں آگے آئے جبکہ مصر اوراردن نے کوئی واضح مؤقف پیش نہیں کیا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس نے اپنے حالیہ بیان میں شام پر گذشتہ ہفتے امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک مسلمان ملک کی خودمختاری اورپوری مسلمہ امہ پر حملہ قراردیا۔حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ شام پر امریکہ اوراسکے اتحادیوں کاحملہ صیہونی ریاست کے دفاع اور اس کی سازشوں کو تسلسل فراہم کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے کہ وہ شام میں عام شہریوں کے تحفظ کیلئے بمباری کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ،ترکی کا آئی ایم ایف سے رابطہ نہ کرنیکا اعلان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس ...