منگل , 7 جولائی 2020

شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے:قطر کا سعودی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے وزير خارجہ نے شام میں فوج بھیجنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔قطر کے وزير خارجہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی شام کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے شام کو انسانی المیہ کا سامنا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں تاکہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کو باقی رکھے ۔ عادل الجبیر نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے قطر کی حمایت ترک کرنے سے پہلے قطر کو اپنے فوجی شام بھیج دینے چاہییں ۔عادل الجبیر نے کہا کہ اگر امریکہ قطر سے اپنے فوجی نکال لے تو قطری حکومت ایک ہفتہ کے اندر ختم ہوجائے گي۔

یہ بھی دیکھیں

ایران فلسطینیوں کا سچا حامی ہے، نمائندہ حماس

تہران میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی …