پیر , 22 اکتوبر 2018

اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دارالحکومت سے کم سن بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذموم دھندہ کرنے والا ایک گروہ کے کارندے پکڑے گئے ہیں۔ اس گروہ کے غوری ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں ٹھکانے ہیں۔ دو روز قبل شہر میں اغواء ہونے والی نویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کرایا گیا تھا جس کے بعد اس گروہ کا پردہ چاک ہوا۔

ملزمان نے دوروز قبل نویں جماعت کی ایک طالبہ کو اسکول سے اغواء کیا۔ طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج کرادیا جس پر تھانہ آبپارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر بچی کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان نے اغواء کرکے بچی کو غوری ٹاوٴن میں بند کرکے رکھا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران اغواء کار گروہ کے تین کارندے بھی گرفتار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کے سامنے درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’درزبہ تھری‘ پاک روس باہمی تربیتی تعاون کے تحت تیسری مشقیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی فوج کا دستہ پاک روس تربیتی مشقوں میں حصہ لینے پاکستان ...