ہفتہ , 15 دسمبر 2018

بھارت میں ریت کے طوفان سے تباہی ، مختلف حادثات میں 29 افراد ہلاک

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ریت کے طوفان نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں میں 29افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں گھر تباہ اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ریاست راجستھان اور ہریانہ میں مٹی کا طوفان سب کچھ اُڑالے گیامتعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔بیشتر حصوں میں طوفان کے باعث حادثات میں کئی جانیں چلی گئیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پارہ 45سے بڑھ گیا،جس سےبھارتیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ماہر موسمیات نے بعض مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔اُدھر دہلی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ موسمیات نے بھی مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کے خلاف آگ اور خون کی نئی جنگ شروع ہو چکی ہے: اسماعیل ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ...