جمعہ , 10 اپریل 2020

اردن خواتین سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھائیں گی

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں آنے والے ماہ میں خواتین بھی ڈرائیونگ شروع کردیں گی اور انہیں بقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا شروع ہوجائیگا، اس ضمن میں سعودی حکام نے ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کےلئے اردنی خواتین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اس حوالے سےسعودی حکام اردنی حکام سے معاملات طے بھی کرلئے ہیں اور عنقریب اس ’’نئے شعبے‘‘ کےلئے ’’ورکر ویزے‘‘ بھی جاری ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب میں اس وقت خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کےلئے 5’’ڈرائیونگ سکول‘‘ موجود ہیں اور آنے والے وقت میں تعداد بڑھا دی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عراق، اب مصطفیٰ الکاظمی حکومت بنائیں گے

عدنان الزرفی عراقی حکومت کی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام ہو گئے جس کے بعد …