پیر , 28 مئی 2018

تاریخی ٹیسٹ میچ،آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

مالاہائیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ نے اپنے اولین تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد تاریخی ٹیسٹ میچ کی ٹاس بارش کے باعث ایک دن کی تاخیر کے بعد ہوگئی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے شاہینوں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ نے کہا کہ یہ ان کیلئے بہت بڑا دن ہے۔ پاکستان کی طرف سے سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق اور فہیم اشرف آج ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئرلینڈ میں شدید بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل نہیں ہوسکا تھا جبکہ آج 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

اظہر علی فارم میں آگئے ، پریکٹس میچ میں73 رنز بناڈالے

لیسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز اظہر علی کی سوئی فارم بھی ...