بدھ , 15 اگست 2018

ڈبلن ٹیسٹ کا دوسرا دن شاداب خان اور فہیم اشرف کے نام

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لیے تھے۔آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اور اس سے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔خراب روشنی کے باعث جب ایمپائروں نے کھیل جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت شاداب خان 52 اور فہیم اشرف 61 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں ملے بازوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت بھی قائم ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے امام الحق اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ پاکستان کو عمدہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔13 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اظہر علی چار اور امام الحق صرف سات رنز بنا سکے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 71 کے سکور پر گری جب حارث سہیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہویے، 104 کے مجموعی سکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب بابر اعظم صرف 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اسد شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ائرلینڈ کی جانب سے ٹم مرتاغ، بوئد رینکن اور ٹامسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔13 کے مجموعی سکور پر دونوں پاکستانی اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے,خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز خراب موسم اور بارش کے باعث ضائع ہوگیا تھا اور امپائرز نے اعلان کیا تھا کہ خراب موسم کے باعث پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں۔آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ سکاٹ لینڈ میں کھیلے گا۔آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: ’تاریخ نہ دہرانے کا سنہری موقع‘2007 کے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف غیر معمولی کامیابی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئی ہیں۔ٹیسٹ میچ کا پہلا روز خراب موسم اور بارش کے باعث ضائع ہوگیا تھا,انگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر بوئد رینکن آئرلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں 25 سال میں دونوں ملکوں کے لیے ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔سینیئر بلے باز ایڈ جوئس جنھوں نے انگلینڈ کی جانب سے سنہ 2006 سے 2007 کے دوران 17 ایک روزہ میچز,

کھیلے تھے بھی ڈبلن میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔آئرلینڈ سکواڈ: ولیم پورٹرفیلڈ (کپتان) اینڈریو بالبرنی، ایڈ جوئس، ٹائرون کین، اینڈریو میکبرین، ٹم مرتاغ، کیون او برائن، نیل او برائن (وکٹ کیپر)، بوئد رینکن، جیمز شینن، کریگ ینگ، پال سٹرلنگ، سٹوئرٹ تھامسن، گیری ولسن۔

پاکستانی سکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر) اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، فہیم اشرف۔

یہ بھی دیکھیں

ایشین گیمز کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں ہونے والے 18ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی ...