منگل , 22 اکتوبر 2019

تہران : حزب اللہ کےکمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد

1

تہران (نامہ نگار)اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ مجلس ترحیم میں ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دھقان، وزیر صحت سید حسن ہاشمی ، شام میں ایران کے سفیر رؤف شیبانی ، تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی ، فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابو شریف نے شرکت کی۔واضح رہے کہ چند روز قبل حزب اللہ کے اعلی کمانڈر سید مصطفی بدرالدین کو شام میں امریکہ اور اسرائیل نواز وہابی دہشت گردوں نے راکٹ حملے میں شہید کردیا تھا.

یہ بھی دیکھیں

ترک اور کرد کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

انقرہ: شمالی شام میں 5 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فریقین کی جانب …