اتوار , 27 مئی 2018

پی ٹی آئی دھرنے کے پیچھے کرداروں کو بے نقاب کروں گا: نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پگڑی اچھال’ پارٹی ہے، ان کے دھرنے کے پیچھے کن کا ہاتھ تھا ، جلد انکشاف کروں گا۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو کی، صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ جس پر نواز شریف اپوزیشن پارٹی پر پھٹ پڑے کہا کہ ان کا نہ کوئی کردار ہے نہ ہی کوئی نظریہ ، یہ تو صرف پگڑی اچھال پارٹی ہے۔نواز شریف نے پی ٹی آئی کے 2014 دھرنے سے متعلق کہا کہ ان دھرنوں کے پیچھے کافی کردار ہیں، وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔

یہ بھی دیکھیں

جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پرپاک فوج کے تحفظات، 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد درانی کی کتاب ...