بدھ , 15 اگست 2018

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹرشپ معطلی کافیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹرشپ معطلی کافیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں اسحاق ڈار کی معطلی کی توثیق کی گئی ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارکی سینیٹرشپ معطلی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئےمقدمے کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی۔

دوسری طرف احتساب عدالت میں اسحاق ڈارریفرنس کی سماعت بھی ہوئی،سعید احمد سمیت تینوں نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔نیشنل بینک کے صدرسعید احمد نے بتایاکہ انکے وکیل غیرحاضرہیں تاہم نعیم محمود اور منصوررضا کے وکیل جرح کریں گے۔

نیب حکام نے بتایا کہ نیشنل بینک کےصدرسعید احمد پراسحاق ڈارکے 7اکاؤنٹ کھولنے کاالزام ہےجبکہ سعید احمد کےاکاونٹ اسحاق ڈارکےزیراستعمال رہنے کی بھی وضاحت کرنی ہے ۔استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ اسحاق ڈارنے مختلف اوقات میں ہجویری فاؤنڈیشن کوساڑھے 6کروڑسے زائد رقوم منتقل کیں،کیس کی مزیدسماعت 24مئی تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

جشنِ آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ...