اتوار , 27 مئی 2018

نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر مسلم لیگ (ن)کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکا ءکو پارٹی گائیڈ لائن دی ۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیان پر وضاحت کے باوجود سیاست چمکائی جا رہی ہے اور معاملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،ہمیں خود سے زیادہ ملکی مفادات کو مقدم رکھنا ہوگا۔اجلاس میں بجٹ منظوری کیلئے ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

یہ بھی دیکھیں

جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پرپاک فوج کے تحفظات، 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد درانی کی کتاب ...