بدھ , 15 اگست 2018

سربراہ شمالی کوریا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان پھر سے دوریاں آگئیں،جنوبی کوریا اورامریکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں پرشمالی کوریا کے رہنماء کم جون انگ ناراض ہوگئے اور جنوبی کوریا کے ساتھ آج ہونے والی اعلی سطح پربات چیت معطل کردی۔

شمالی کوریا کے رہنما ءکم جونگ ان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر سے ملاقات بھی منسوخ کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ادھر امریکا کا کہناہے شمالی کوریا اورجنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کی معطلی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے مذاکرات کی معطلی کے باوجود شمالی کوریا کے رہنما اور امریکی صدر کی ملاقات ہوگی اورمذاکرات جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی: یومِ آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 38 افراد زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں یومِ آزادی کی خوشی میں رات گئے ہونے والی ہوائی فائرنگ ...