منگل , 20 نومبر 2018

امریکا نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کی قرارداد ویٹو کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کی قرارداد ویٹو کردی، معاملے پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی پرپاکستان سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی گئی،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بھی اٹھارہ مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ترک ہم منصب نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کیااور انہیں معاملے پر غور کے لیے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی،جسے وزیراعظم نے فوری قبول کرلیا اور 18مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔فرانس، جرمنی، اردن ترکی اور مصر سمیت مختلف ممالک میں امریکا کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

ترکی نے احتجاجا امریکا اور اسرائیل سے اپنےسفیر واپس بلالیے،جنوبی افریقا نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیمیں ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائیٹس واچ نے بھی اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

افغان جنگ کے خاتمے کی ڈیڈلائن پر امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، طالبان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر کی جانب سے افغان جنگ کے ...