جمعرات , 19 جولائی 2018

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں صدر اتحاد کو برتری حاصل

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق عراق کی کمیونسٹ پارٹی اور دیگر 5 سیکولر نظریات کی حامل جماعتوں پر مشتمل ” سائرون ” نامی انتخابی اتحاد نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرلی ہے اتحاد کے سربراہ مقتدی صدر نے حکمت اور الوطنیہ اتحاد کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے 18 میں سے 16 صوبوں میں ووٹوں کی گنتی کے بعد ہادی العامری کا ’فتح‘ نامی اتحاد دوسرے جبکہ موجودہ وزیراعظم حیدرالعابدی کا ’نصر‘ نامی انتخابی اتحاد تیسرے نمبر پر رہا۔ اب تک کے نتائج کے مطابق سائرون نے 13 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے پارلیمنٹ کی 329 میں سے 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے ...