جمعرات , 24 اکتوبر 2019

شامی فورسز ’’الرقہ‘‘ کی آزادی کیلئے پرعزم ، داعش نے ایمرجنسی نفاذ کردی

images

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں سرگرم تکفیری گروہ داعش نے اپنے مضبوط گڑھ الرقہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے شہر کے اندر نگرانی تیز کر دی ہے کیونکہ تنظیم کی سرکوبی کے لئے شامی فورسز نے شہر کی فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے اور شامی طیارے بڑے تعداد میں الرقہ پر محو پرواز ہیں۔ نیز کردوں سمیت بعض شامی اپوزیشن تنظمیں بھی الرقہ کے قریب نقل وحرکت کرتی دیکھی رہی ہیں۔داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان کرنل سیٹو وارن کا کہنا ہے داعش کی جانب سے الرقہ میں ہنگامی صورتحال کا اعلان تنظیم کو درپیش سیکیورٹی چیلنج کی نشاندہی کرتا ہے۔تکفیری گروہ داعش نے اتحادی طیاروں کے حملوں سے بچاؤ کی خاطر اہم مقامات کا کیموفلاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے داعش کے خاتمے کی اپیلوں کے بعد تنظیم نے اپنے کارکنوں کو ٹھکانے تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ متوقع حملوں سے بچا جا سکے۔دوسری جانب شامی فوج نے الرقہ شہر کو داعش کے چنگل سے آزاد کروانے کے لئے کئے جانے والے آپریشن میں شرکت کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار سے جب داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی الرقہ میں موجودگی کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا بتانے پر اکتفا کیا کہ ‘بغدادی اپنی نقل وحرکت میں انتہائی احتیاط’ سے کام لے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان میں گذشتہ سات دنوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری

بیروت: لبنان میں گذشتہ سات دنوں سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین …