منگل , 15 اکتوبر 2019

داعش کا ٹھوس اور بھرپور مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے: عراقی وزیراعظم

IRAQI PM

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی بحران کے خاتمے کے لیےتمام جماعتیں گفت و شنید کا سلسلہ شروع کریں۔ملک میں اصلاحات کا عمل مذاکرت اور بات چیت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی عمل کی بقا کے لیے ہمارے پاس مذاکرت کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک بھر کے منتخب نوجوانوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔ حیدرا العبادی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ طاقت کے زور پر اپنی سوچ کسی پر مسلط نہیں کی جا سکتی۔داعش کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے کہاکہ داعش کی جانب سے لاحق سیکورٹی خطرات پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن یہ گروہ اب بھی عراقیوں کے لیے ایک خطرہ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا ٹھوس اور بھرپور مقابلہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اربعین حسینی؛ ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، متعدد دہشت گرد گرفتار

تہران: ایرانی اینٹلی جنس کے وزیر سید محمود علوی کا کہنا اربعین حسینی کے موقع …