بدھ , 24 اکتوبر 2018

واشنگٹن: شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہوگا،امریکی صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ملاقات کی منسوخی دھمکی کے باوجود شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہوگا۔ پیانگ یانگ نے کم جونگ ان سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی کی دھمکی سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہاکہ شمالی کوریانے مجوزہ ملاقات کی منسوخی کی دھمکی سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ پروگرام کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ بارہ جون کو سنگاپور میں طے ہے۔ کم جونگ ان نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں پر جنوبی کوریا کےصدر سے بدھ کے روز ہونیوالی ملاقات منسوخ کردی تھی۔ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ آئندہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات منسوخ ختم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ کی پریشانی کی وجہ سعودی عرب کے بہیمانہ اقدامات ہیں: مشرق وسطٰی تجزیہ نگار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطٰی کے سیاسی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ نگار نے ...