بدھ , 24 اکتوبر 2018

فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملیحہ لودھی

نیویارک(مانیٹر نگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل جس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔جمعرات کو نیویارک میں اسلامی کانفرنس تنظیم کےسفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی کو ملیحہ لودھی نے افسوس ناک قرار دے دیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیلی مظالم کیخلاف ایک بیان بھی جاری نہیں کیا گیا،14 ارکان کی جانب سے بلایاجانے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے بلاک کردیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیکیورٹی کونسل سے فلسطین میں جاری ظلم وبربریت کیخلاف آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہےاور اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نقلی خاشقجی: سی این این نے تہلکہ خیز ویڈیو جاری کر دی

انقرہ (اسلام آباد) ترکی میں قتل ہوئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش تو نہیں مل ...