بدھ , 24 اکتوبر 2018

کم جونگ اُن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات منسوخ نہیں ہوگی،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات منسوخ نہیں ہوگی۔شمالی کوریا کے اظہار برہمی کے بعد امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور امریکی صدر کی متوقع ملاقات منسوخ نہیں ہوگی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ملاقات کیلئے تیارہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ اگر ملاقات کا سلسلہ ہوتا ہے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور اگرملاقات نہیں ہوتی توشمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے اس بیان سے قبل شمالی کوریانے دھمکی دی تھی کہ امریکا نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ بارہ جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں واضح کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافی قتل کیس میں خود کو بچانے کی سعودی ...